- فتوی نمبر: 363-27
- تاریخ: 05 اکتوبر 2022
- عنوانات: عقائد و نظریات > اسلامی عقائد
استفتاء
اہل تشیع کے ہاں کسی غدیر کا تذکرہ ہوتاہے اس کے بارے میں راہنمائی فرمادیں؟
وضاحت مطلوب ہے: سائل کو اس بارے میں کیا راہنمائی چاہیے؟
جواب وضاحت: آیا اس کانام غدیرخم ہے یاغدیرزہراہے؟اور یہ کسی جگہ کا نام ہے؟ جہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ ڈالااور کچھ باتیں ارشاد فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(1)اس کا نام غدیر خُم ہے نہ کہ غدیر ِزہراء(2)غدیر عربی میں تالاب کو کہتے ہیں اس غدیر کو غدیر خُم کہنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس کا پانی صاف تھا اور ایک وجہ یہ ہےکہ خم ایک آدمی کانام تھاجس کی نسبت سے اس تالاب کو غدیرخُم کہا جاتا ہے اورایک وجہ یہ ہے کہ اس تالاب کے پاس گھنے درختوں والی ایک جگہ تھی جس کانام خم تھا اس جگہ کی نسبت سے اس تالاب کو غدیر خُم کہا جاتا ہے اور ایک وجہ یہ ہے کہ خم اس تالاب اورچشمے کے درمیان اس جگہ کانام ہےجس جگہ چشمے کا پانی گرتا تھا، اس جگہ کی نسبت سے اسے غدیر خُم کہا جاتا ہے۔
نوٹ :حجۃ الوداع سے واپسی کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں قیام فرمایا تھا اور یہیں ایک خطبہ دیا تھا ،جس میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت بیان فرمائی تھی۔
البدایہ والنہایہ(7/370)میں ہے:
ولما رجع عليه السلام من حجة الوداع فكان بين مكة والمدينة بمكان يقال له غدير خم خطب الناس هنالك في اليوم الثاني عشر من ذي الحجة في خطبته: ” من كنت مولاه فعلي مولاه
معجم البلدان(445)میں ہے:
خم :اسم موضع غدير خم ،خم في اللغة قفص الدجاج فإن كان منقولا من الفعل فيجوز أن يكون مما لم يسم فاعله من قولهم خم الشيء إذا ترك في الخم وهو حبس الدجاج وخم إذا نطف كله عن الزهري قال السهيلي عن ابن إسحاق وخم بئر كلاب بن مرة من خممت البيت إذا كنسته ويقال فلان مخموم القلب أي نقيه فكأنها سميت بذلك لنقائها قال الزمخشري خم اسم رجل صباغ أضيف إليه الغدير الذي هو بين مكة والمدينة بالجحفة وقيل هو على ثلاثة أميال من الجحفة وذكر صاحب المشارق أن خما اسم غيضة هناك وبها غدير نسب إليها قال و خم موضع تصب فيه عين بين الغدير والعين۔
شرح مشكل الآثار(5/15)میں ہے:
عامر بن واثلة قال جمع علي رضي الله عنه الناس في الرحبة فقال أنشد بالله كل امرئ سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول يوم غدير خم ما سمع فقام أناس من الناس فشهدوا أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يوم غدير خم ألستم تعلمون أني أولى بالمؤمنين من أنفسهم وهو قائم ثم أخذ بيد علي رضي الله عنه فقال من كنت مولاه فعلي مولاه اللهم وال من والاه وعاد من عاداه
© Copyright 2024, All Rights Reserved