• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

غیر اللہ کی قسم کاحکم

  • فتوی نمبر: 14-58
  • تاریخ: 10 ستمبر 2019

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیاغیر اللہ کی قسم کھانا شرک ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

غیراللہ کی قسم کھانے کو حدیث میں شرک کہا گیا ہے ۔چنانچہ حدیث میں ہے :

من حلف بغیر الله فقد اشرک ۔

ترجمہ:جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کا کام کیا۔(ترمذی ،111/4)

اس لیے اللہ کے علاوہ کسی اور کی قسم کھانا خواہ نبی علیہ السلام کی قسم ہویا کسی اور کی ہو بڑا گناہ ہے اور شرک کی بات ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved