• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

غیر مدخول بہا کو کہا تم میری طرف سے فارغ ہو، میرا تم سے اب کوئی تعلق نہیں۔۔۔

  • فتوی نمبر: 1-247
  • تاریخ: 24 جولائی 2007
  • عنوانات:

استفتاء

میرے نکاح کو آٹھ سال ہوگئے ہیں۔ اور میرے شوہر امریکہ میں ہیں۔ آٹھ سال سے پاکستان نہیں آئے نہ کبھی کوئی خرچہ دیا۔ اور اب کہتے ہیں کہ میں پاکستان نہیں آؤں گا ” میری طرف سے تم فارغ ہو، میرا تم سے اب کوئی تعلق نہیں ہے، تم جس طرح  چاہو اپنی زندگی گذار سکتی ہو، میری طر ف سے کوئی پابندی نہیں ہے، تم چاہو تو شادی بھی کرسکتی ہو”۔ پوچھنا یہ ہے کہ ان الفاظ سے طلاق ہو جاتی ہے یا نہیں؟ اور اب وہ دوسری شادی کرسکتی ہے یا نہیں؟ جبکہ اس عورت کی ابھی تک رخصتی نہیں ہوئی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں عورت کو ایک طلاق بائن پڑ گئی ہے۔ اور عورت کے غیر مدخولہ بہا ہونے کی وجہ سے اس پر عدت بھی لازم نہیں اس لیے وہ دوسری شادی کرسکتی ہے۔

قال لزوجته غير المدخول بها انت ظالق ثلاثاً وقعن و إن فرق بانت بالأولى لا إلى عدة و لذا لم تقع الثانية. (شامی: 2/ 494) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved