• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

غیر مسلم کی وفات پر انا لله و انا اليه راجعون پڑھنا

استفتاء

کیا غیر مسلم کی وفات پر انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا جاسکتا ہے ؟مخلوق تو وہ بھی اللہ کی ہی ہے ۔برائے کرم راہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اناللہ وانالیہ راجعون ‘‘کسی صدمے یا مصیبت کے موقعہ پر پڑھا جاتا ہے ۔غیر مسلم کا فوت ہونا مسلمان کے حق میں صدمہ یا مصیبت کی بات نہیں ۔لہذا غیر مسلم کی وفات پر انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنا درست نہیں ۔البتہ اگر کوئی شخص خاص طور پر اس بات پر افسوس کرتے ہوئے انا للہ الخ پڑھے کہ اللہ کا ایک بندہ اور  آپ ﷺ کا ایک امتی دنیا سے بغیر کلمہ پڑھے چلاگیا جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جلے گا تو پھر گنجائش ہوسکتی ہے تاہم اس صورت میں بھی احتیاط ہی کی جائے تو بہتر ہے کیونکہ نیت کا علم ہر کسی کو نہیں ہوتا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved