استفتاء
غیر مسلم شیعہ وغیرہ اگر کوئی چیز یا پیسہ جامعہ کو دے تو ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر اس کے دینے میں کوئی غرض فاسد نہ ہو نیز آئندہ چل کر احسان جتانے یا کسی اور ضرر کا اندیشہ نہ ہو تو لے لینے کی گنجائش ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم