- فتوی نمبر: 3-208
- تاریخ: 08 جون 2010
استفتاء
5۔ وہ غسل خانے جس میں ہر قسم کے لوگ نہاتے ہیں اور پائخانہ کی جگہ ان دونوں جگہوں پر ننگے پاؤں جانا کیسا ہے؟ بچے اکثر ننگے پاؤں چلے جاتے ہیں پھر آکر ہمارے بستروں یا جائے نماز پر ان پاؤں سے بیٹھ جاتے ہیں تو کیا اس سے بستر اور جائے نماز دونوں نا پاک ہو جائیں گے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
5۔ غسل خانہ تو عام طور سے پاک ہوتا ہے اور فلش کی جگہ بھی اگر نجاست ظاہر نہ ہو تو پاک ہی ہوگی۔ پانی بہانے سے جگہ پاک ہو جاتی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved