- فتوی نمبر: 27-308
- تاریخ: 03 اکتوبر 2022
استفتاء
گھر میں گٹر ہے اور ہم ساتھ میں کنواں کھودنا چاہتے ہیں برائے مہربانی یہ بتائیں کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ رکھیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کنواں اتنے فاصلہ پر کھودنا چاہیے کہ گٹرکی ناپاکی کا اثر کنویں کےپانی میں ظاہر نہ ہو، اس کی مقدار بعض فقہائے کرام نے کم از کم پانچ ہاتھ(7.5فٹ) اور بعض نے سات ہاتھ(10.5فٹ) لکھی ہے ، لیکن یہ حتمی نہیں ہے اصل یہی ہے کہ جو کنواں کھودا جارہا ہے اس کے پانی میں گٹر کے پانی کا اثر(رنگ،بو،ذائقہ) نہ آئے خواہ کنواں گٹر کے قریب کھودا جائے یا گٹر سے دور۔
فتاوی ہندیہ(1/20) میں ہے:
بئر الماء إذا كانت بقرب البئر النجسة فهي طاهرة ما لم يتغير طعمه أو لونه أو ريحه. كذا في الظهيرية ولا يقدر هذا بالذرعان حتى إذا كان بينهما عشرة أذرع وكان يوجد في البئر أثر البالوعة فماء البئر نجس وإن كان بينهما ذراع واحد ولا يوجد أثر البالوعة فماء البئر طاهر. كذا في المحيط وهو الصحيح. هكذا في محيط السرخسي
المحیط البرہانی(1/267ط:ادارۃالقرآن والعلوم الاسلامیہ) میں ہے:
وفی الأصل :أدنی ما ینبغی أن یکون بین بئر الماء والبالوعة خمسة أذرع، وهذا فی روایة أبی سلیمان، وفی روایة أبی حفص سبعة أذرع.قال شمس الأئمة الحلوانی رحمه الله: لیس هذا بتقدیر لازم، بل الشرط أن یکون بینهما برزخ یمنع خلوص طعم البالوعة أو ریحها إلی ماء البئر ولا یقدر عليها بالزرعان حتی إذا کان بینهما عشرة أذرع، وکان یوجد فی البئر أثر البالوعة، فماء البئر نجس وإن کان بینهما ذراع واحد وکان لا یوجد أثر البالوعة فی البئر فماء البئر طاهر.
البحرالرائق(1/140ط:دارالکتب العلمیہ) میں ہے:
وإذا أراد أن يحفر بئر بالوعة يمنع أيضا لسراية النجاسة إلى البئر الأولى وينجس ماؤها ولا يمنع فيما وراء الحريم وهو عشر في عشر فعلم أن الشرع اعتبر العشر في العشر في عدم سراية النجاسة حتى لو كانت النجاسة تسري يحكم بالمنع قلت هو مردود من ثلاثة أوجه
الأول: أن كون حريم البئر عشرة أذرع من كل جانب قول البعض والصحيح أنه أربعون من كل جانب كما سيأتي إن شاء الله تعالى .
الثاني: أن قوام الأرض أضعاف قوام الماء فقياسه عليها في مقدار عدم السراية غير مستقيم.
الثالث: أن المختار المعتمد في البعد بين البالوعة والبئر نفوذ الرائحة إن تغير لونه أو ريحه أو طعمه تنجس، وإلا فلا هكذا في الخلاصة وفتاوى قاضي خان وغيرهما.
امدادالفتاوی(1/90ط:دارالعلوم کراچی) میں ہے:
سوال: ایک بیت الخلاء زمین دوز مثل کنواں ستائیس ہاتھ عمیق ہے اس میں دن رات پائخانہ بول وبراز روز مرہ لوگ گھر کے کرتے ہیں اور پانی اس زمین میں جس میں پائخانہ ہے قریب ۳۵ ہاتھ کے نکلتاہے اب سوال یہ ہے کہ اسی بیت الخلاء زمین دوز کے قریب چاہ بنانا چاہتے ہیں کتنی دور فاصلہ پر یعنی کتنی دور چاہ بنایا جاوے تو جائز عند الشرع شریف ہے۔
جواب: اس میں کئی قول ہیں ۔ ایک یہ کہ پانچ ہاتھ کا فصل ہو، ایک قول یہ ہے کہ سات ہاتھ کا ہو مگر راجح یہ ہے کہ اتنا فصل ہو جو رنگ یا بو یا مزہ کے پہونچنے سے مانع ہو اور یہ زمین کی نرمی وسختی کے تفاوت سے متفاوت ہوتا ہے اور اندازہ معین کرنے والوں کے اقوال کو بھی اسی پر مبنی کہا جاوے گا انہوں نے اپنی اپنی زمین کے اعتبار سے اندازہ بتلایا تو اس پر سب اقوال باہم متطابق ہو جاویں گے اور اس کا معیار اہل تجربہ کا قول ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved