- فتوی نمبر: 7-15
- تاریخ: 01 جولائی 2014
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
ایک شخص کے ذمہ گذشتہ سال کی 4 لاکھ روپے زکوٰہ واجب ہے جو اس نے ادا کرنی ہے، سوال یہ ہے کہ موجودہ سال میں کیا ان چار لاکھ پر بھی زکوٰہ آئے گی؟ کیا اس کا بھی ڈھائی فیصد ادا کرنا ہو گا بقیہ نصاب کی طرح یا اس کو منہا کیا جائے گا جیسا ان قرضوں کو زکوٰۃ سے منہا کیا جاتا ہے جو لوگوں کے ذمہ میں واجب ہوں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں موجودہ سال کی زکوٰۃ کا حساب لگاتے ہوئے ان چار لاکھ کو جو گذشتہ سال کی زکوٰۃ بنتی ہے کل مال سے منہا کیا جائے گا جیسے دیگر قرض منہا کیے جاتے ہیں۔
فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد سواء كان لله كزكاة و خراج. (الدر المختار: 3/ 210)
© Copyright 2024, All Rights Reserved