• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ہاتھ سے کھانا کھانے کی تحقیق اورساتھ چوتھی انگلی ملانے کاحکم

استفتاء

مفتی صاحب ہاتھ سے کھانا کھانا سنت ہے اس بارے میں حدیث کا حوالے کے ساتھ جواب سینڈ کردیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

احادیث میں کھانے میں تین انگلیوں کو استعمال کرنے اورضرورت پڑنے پرچوتھی سے مدد لینے، کھانا کھانے سے

پہلے ہاتھ دھونے اور کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھونے اور کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنے کا ذکر ملتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ ﷺ ہاتھ سے کھانا کھایا کرتے تھے۔ تاہم یہ سنت ،سنت عادت ہے جس کا حکم یہ ہے کہ اگر کوئی اتباع کی نیت سے اس پر عمل کرے تو اسے ثواب ملتا ہے اور اگر کوئی نہ کرے تو گناہ نہیں ہوتا۔اس لیے اگر کوئی شخص کھانے میں چمچ وغیرہ استعمال کرتا ہے تو ایسا کرنا بھی بغیر کسی کراہت کے جائز ہے۔

مسلم شریف(رقم الحدیث:2034)میں ہے:

عن انس ؓ ان رسول اللہ ﷺ کان اذا اکل طعاما لعق اصابعہ الثلاث

فی المسلم:رقم الحدیث:2031

عن ابن عباسؓ یقول قال رسول اللہ ﷺ اذا اکل احدکم من الطعام فلایمسح یدہ حتی یلعقہا

وفی ابی داود،رقم الحدیث:

عن سلمان قال قرأت فی التوراۃ ان برکۃ الطعام الوضوء قبلہ فذکرت ذلک للنبی ﷺ فقال برکۃ الطعام الوضوء قبلہ والوضوء بعدہ

فی الطبرانی

عن عامر بن ربیعۃ قال کان رسول اللہﷺ یاکل بثلاثۃ اصبع ویستعین بالرابعۃ

فی الشامیۃ:561/9

وسنۃ الاکل البسملۃ اولہ والحمدلہ آخرہ وغسل الیدین قبلہ وبعدہ

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved