• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حدیث متواترہ کی تعداد اور کتب

استفتاء

1۔ احادیث متواترہ کی کل تعداد کتنی ہے؟ کیا ان کا الگ سے کوئی مجموعہ مل سکتا ہے؟ یا ان کو احادیث مبارکہ کی کونسی کتب میں ڈھونڈا جاسکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ احادیث متواترہ کے موضوع پر الگ سے چار کتابیں معروف ہیں:

۱۔ الفوائد المتکاثرہ فی الاخبار المتواترہ ( علامہ جلال الدین سیوطی)،

۲۔ الازھار المتناثرہ فی الاخبار المتواتر ( علامہ جلال الدین سیوطی)،

۳۔ الآلی المتناثرہ ( علامہ ابن طولون دمشقی)،

۴۔ نظم المتناثر من الحدیث المتواتر ( علامہ محمد بن جعفر کتانی)۔ (بحوالہ حدیث کی مشہور کتابیں: 272، مکتبہ رحمانیہ)

اس کے علاوہ تواتر معنوی پر بحث علامہ شاطبی کی کتاب ” الموافقات فی اصول الشریعہ” میں مطالعہ کیجئے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved