• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حیض آنے کی ترتیب

  • فتوی نمبر: 1-273
  • تاریخ: 27 ستمبر 2007

استفتاء

۹ ماہ سے یہ ترتیب ہے کہ کبھی ایک مہینے مین ۸ دن خون آیا اور خون کے رنگ کی تفصیل یہ ہے کہ چھٹے،ساتویں دن پیلے رنگ کا ہو جاتا ہے اور پھر اسی رنگت پر رہتا ہے۔اور اگلے مہینے رنگت پر رہتا ہے۔اور اگلے مہینے میں ۹یا ۱۰دن اسی رنگ کا آتا ہے ۔ اور پھر Clearیا سفید مادہ آتا ہے اور پھر اسی مہینے میں بیسویں یا 25ویں دن پھر اسی پیلے رنگ کا آتا رہتا ہے اور 14—-13دن تک پیلے رنگ کا ہی آتا ہے یا کئی مرتبہ خون کی رنگت خاکی کے بعد سبز اور پھر پیلے رنگ کی ہو جاتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ Off whiteرنگ کی ہو جاتی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر 8دن خون آئے تو 8دن حیض کے ہوں گے اور 9یا10دن ائے تو اتنے ہی دن حیض کے ہوں گے۔

اگر 8یا9دن کے بعد بھی پیلے رنگ کا ائے اور دس دن سے معاملہ آگے بڑھ جائے تو پچھلے ماہ کے حساب پر عمل کریں۔ بیچ کے دنوں میں اگر پیلے رنگ کا آئے تو وہ حیض شمار نہ ہو گا۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved