• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حج کے موقع پرعورت کاحرم میں نماز پڑھنا افضل ہے یا اپنی رہائش گاہ میں؟

استفتاء

اس سال بندہ اپنی اہلیہ صاحبہ کے ہمراہ حج بیت اللہ اور زیارت روضہ رسول ﷺ کے لیے جارہاہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ خواتین کے لیے وہاں بھی اپنی رہائش گاہ پر نماز پڑھنا افضل ہے یا مسجد میں  اور مسجد نبوی ﷺ کی شرط  ہے۔ اگر رہائش گاہ پر پڑھنا افضل ہے  تو کیا ثواب کی مقدار اسی طرح ہوگی جیسے ان مبارک مساجد میں پڑھنے کے بارے آئی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خواتیں کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اپنی رہائش گاہ پر نماز پڑھنا مسجد  میں جاکر نماز پڑھنے سے زیادہ افضل اور باعث فضیلت ہے ۔ اور  جوثواب مردوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کا ملے گا وہ ثواب خواتین کواپنی رہائش گاہ پر نماز پڑھنے سے ملے گا۔ البتہ طواف یا سلام کے لیے نکلیں تواس وقت مسجد میں جو نمازیں آئیں وہ جماعت کےساتھ پڑھ سکتی ہیں ۔ محض نماز پڑھنے کے لیے نہ نکلیں۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved