• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ہر چیز مقدر ہونے کے باوجود دعا اور کوشش

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

رہنمائی چائیے کہ کیا یہ فیصلہ اٹل ہے کہ انسان کی شادی وہیں ہو گی جہاں پہلے دن لکھا جا چکا ہے یا انسانی دعا سے اور خدا سے دعا کے ذریعے مانگ سکتاہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ تو حقیقت ہے کہ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو لکھا ہوا ہے مگر دوسری جانب ہمیں یہ علم نہیں کہ ہمارے حق میں کیا لکھا ہوا ہے ،اس لیے وقعہ کے ہونے سے پہلے ہم اس بات کے مکلف ہوتے ہیں کہ اپنی جانب سے محنت اور کوشش کریں پھر نتیجہ جو بھی ہو ،دعا بھی اسی کوشش کاایک حصہ ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved