• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حرام لقمہ کھانے سے دعا قبول نہ ہونے والی روایت کی تحقیق

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ ’’ایک حرام کا لقمہ کھانے سے چالیس دن تک دعائیں قبول نہیں ہوتیں‘‘

۲۔ ’’بدبخت اور ذلیل ہو وہ شخص جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور اس نے مجھ پر درود نہ بھیجا‘‘

یہ دونوںحدیثیںکس کتاب سے ہیں؟اس کا حوالہ نمبر ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ یہ حدیث المعجم الاوسط کی ہے لیکن اس میں نماز کے بجائے عمل کا ذکر ہے جس کے الفاظ یہ ہیں :

والذي نفس محمد بيده ان العبد ليقذف اللقمة الحرام في جوفه ما يتقبل منه عمل اربعين يوما ۔۔۔(رقم الحديث:6495)

۲۔ یہ حدیث صحیح ابن حبان کی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:

من ذکرت عنده فلم يصل عليک فمات فدخل النار فابعده الله قل آمين فقلت آمين۔(رقم الحديث :907)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved