• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حضور ﷺکا اپنے روضہ میں صاحبین کے ساتھ نماز ادا کرنا

استفتاء

میں نے ایک کتا ب میں پڑھا ہے کہ علامہ عبدالوھاب شعرانی ؒ فرماتے ہیں :

احادیث صحیحہ میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں اور اذان واقامت سے نماز پڑھتے ہیں (منح المنیہ:ص 92)

اول :سوال ہے کہ کیا اسی طرح  آپ ﷺ کے ساتھ دونوں خلفاء کرام امیر المؤمنین حضرت سیدنا ابو بکر الصدیق اور حضرت سیدنا امیر عمر بن خطاب رضی اللہ عنھم بھی نماز ادا فرماتے ہیں ؟

دوم:یہ نماز ادا کرنا (نبی پاکﷺ کی )مسجد نبوی علی صاحبھا علیہ الصلوۃ والسلام کے امام صاحب کے ساتھ ہے یا علیحدہ سے اپنی نماز ادا فرماتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حضور اقدس ﷺ کی حیات فی القبر اور نماز پڑھنا اور زیارت کرنے والے کے سلام کا جواب دینا سب امور خلاف قیاس نص سے ثابت ہیں چنانچہ جس حدتک نصوص میں تفصیل موجود ہے اسی حد تک اعتقاد رکھنا ضروری اور مطلوب ہے ۔حضرات شیخین کے بارے میں کوئی ایسی تفصیل موجود نہیں اس لیے نفیا یا اثباتا کچھ کہنا ممکن نہیں ۔یہی جواب سوال کے دوسرے جزء کاہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved