- فتوی نمبر: 15-141
- تاریخ: 24 اگست 2019
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
السلام علیکم رحمۃاللہ وبرکاتہ
حدیث شریف کے حوالے سے سنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کالے رنگ کا کپڑا پہننا پسند نہیں فرماتے تھے ؟ جبکہ بیت اللہ شریف کا غلاف مبارک کالا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسی کوئی حدیث ہمیں نہیں ملی البتہ ایسی احادیث موجود ہیں جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےکالے رنگ کا کپڑا استعمال کیا ہے۔
چنانچہ ابو داود شریف(ج 1 ص 172) میں ہے:
عن عبد الله بن زيد قال استسقى رسول الله صلى الله عليه وسلم وعليه خميصة سوداء
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن زید کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز استسقاء کے لیے تشریف لے گئے اس حال میں کہ آپ ایک سیاہ چادر اوڑھے ہوئے تھے۔
وایضا2/208
عن عائشه رضي الله عنها قالت صبغت للنبي صلى الله عليه وسلم بردة سوداء فلبسها فلما عرق فيها وجدريح الصوف فقذفها قال: واحسبه قال وكان يعجبه الريح الطيب
ترجمہ :حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک سیاہ اونی چادر تیار کی گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے زیب تن فرمایا جب پسینہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں اون کی ناگوار بو محسوس کی تو آپؐ نے اسے اتار دیا
© Copyright 2024, All Rights Reserved