• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حضور ﷺ سے دعا کے بارے میں چند سوالات

استفتاء

1۔ حضور ﷺ سے دنیا کے کسی بھی حصے میں مانگنا جائز ہے یا نہیں؟ چاہے دل میں نیت یہ ہو کہ ہماری بات اللہ تعالیٰ کے فرشتے حضور ﷺ تک پہنچائیں گے۔

2۔ حضور پاک ﷺ سے روضہ پاک پر جاکر ان سے مانگنا جائز ہے یا نہیں؟

3۔ روضہ اقدس ﷺ پر جاکر یہ کہنا کہ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ سے ہماری شفارش کردیں دینی یا دنیاوی حاجات میں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ درود پاک کے بارے میں تو یہ ہے کہ وہ کسی جگہ سے بھی پڑھا جائے وہ پہنچایا جاتا ہے۔ عام گفتگو یا دعا کے بارے میں شریعت سے اس کا ثبوت نہیں۔ اور چونکہ ان باتوں کو عقل سے طے نہیں کیا جاسکتا اس لیے ان باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

2۔ روضہ اقدس پر حاضر ہو کر صرف صلاہ و سلام یا دعائے مغفرت کی طلب منقول ہے۔ اس لیے اسی پر اکتفاء کرنا چاہیے۔

3۔ دعائے مغفرت اور قیامت کی شفاعت کی طلب جائز ہے ( معارف القران) اور دنیوی حاجات کے بارے میں اوپر والا جواب ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved