- فتوی نمبر: 21-3
- تاریخ: 10 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > سیر و مناقب اور تاریخ
استفتاء
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟
وضاحت مطلوب ہے : اس سوال کو پوچھنے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے؟
جواب وضاحت : معلومات کے لیے پوچھ رہے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کی نماز جنازہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے زمانہ حکومت میں ان کے بیٹے یزید نے پڑھائی تھی۔
نوٹ : جس زمانے میں یزید نے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی تھی اس زمانے میں اس میں فسق و فجور کی باتیں نہیں تھیں یہ باتیں بعد میں پیدا ہوئیں لہذا یہ واقعہ اس کے فاسق ہونے کے منافی نہیں۔ چنانچہ” سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ” از” مولانا محمد نافؒع” میں ہے "یزید بن معاویہ سے اس غزوہ کے بعد ایسے افعال اور امور صادر ہوئے جن کی وجہ سے وہ مستحق مغفرت نہ رہا اگر اللہ چاہیں گے تو معافی دے دیں گے اور اگر چاہیں گے تو گرفت فرمائیں گے جیسا کہ دیگر اہل معاصی کے حق میں قاعدہ ہے۔”( صفحہ262)
البدایہ والنہایہ(8/60) میں ہے:
وکان فی جیش یزید بن معاویةواليه اوصي وهو الذي صلي عليه۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved