- فتوی نمبر: 16-28
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > متفرقات حدیث
استفتاء
کیا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سترہ نمازوں کی امامت کی ہے؟ اور کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیچھے نماز ادا کی ہے؟ برائے مہربانی حدیث کی کتاب اور صفحہ نمبر بھی بتائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مرض الوفات کے موقع پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے سترہ نمازوں کی امامت کی ہے اور بعض کے نزدیک بیس نمازوں کی امامت کی ہے اور اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے پیچھے نماز بھی ادا کی ہے۔
في البداية والنهاية:5/179
وقال الزهري عن ابي بکربن ابي سرة ان ابابکر صلي بهم سبع عشرة صلاة وقال غير عشرين صلاة .فالله تعالي اعلم
في الجامع الترمذي:1/191
عن عائشة رضي الله عنه قالت صلي رسول الله ﷺ خلف ابي بکر في مرضه الذي مات فيه قاعدا قال ابوعيسي حديث عائشة حديث حسن صحيح غريب
ترجمہ:حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابو بکر ؓ کے پیچھے اپنے مرض وفات میں بیٹھ کرنماز پڑھی۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved