- فتوی نمبر: 15-237
- تاریخ: 13 ستمبر 2019
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے چار اہم فتاویٰ
1۔ جو شخص یہ کہے کہ حضرت محمد ﷺ نے شب معراج میں اپنے رب کو دیکھا تھا وہ جھوٹا ہے۔
2۔ اور جو شخص تم سے یہ کہے کہ آنحضرت ﷺ آنے والے کل کی بات جانتے تھے وہ بھی جھوٹا ہے۔
3۔ اور جو شخص تم سے کہے کہ آنحضرت ﷺ نے تبلیغ دین میں کوئی بات چھپائی تھی وہ بھی جھوٹا ہے۔
(صحیح بخاری: رقم الحدیث: 4855، صحیح مسلم: رقم الحدیث: 177)
4۔ رسول اللہ ﷺ بشر ہی تھے۔(مسند احمد: 256، صفحہ: 681، صحیح ابن حبان: رقم الحدیث: 2136)
1۔ کیا یہ بات درست ہے؟
2۔ کیا یہی عقیدے رکھنے چاہیں یا اس میں کچھ تفصیل ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ باتیں درست ہیں البتہ معراج میں اپنے رب کو دیکھنے سے متعلق جو بات مذکور ہے اس میں حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی دو رائے ہیں۔ ایک حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ہے جو مذکور ہے اور دوسری حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی ہے کہ آپ ﷺ نے معراج میں اپنے رب کو دیکھا ہے۔ تفصیل دیکھنی ہو تو حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی تفسیر ’’معارف القرآن‘‘ میں سورۃ النجم میں دیکھ سکتے ہیں۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved