- فتوی نمبر: 15-392
- تاریخ: 11 اپریل 2019
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > متفرقات حدیث
استفتاء
حضرت علی ؓ کا نماز جنازہ کس نے پڑھایا؟اہلسنت والجماعت کےنزدیک جو اصل بات ہے اس کے مطابق میرے علم میں اضافہ فرمادیں۔میں نے بہت سے علماء سے پوچھا کسی نے نہیں بتایا آخر سچ کیاہے؟ رہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حضرت علی ؓ کاجنازہ ان کے بیٹے حضرت حسن ؓنےپڑھایاتھا۔چنانچہ البدایہ والنہایہ(7/263)میں ہے:
والمقصود ان عليارضي الله عنه لما مات صلي عليه ابنه الحسن رضي الله عنه
اور تاریخ الخلفاء (113)میں ہے:
واقام علي الجمعة والسبت وتوفي ليلة الاحد وغسله الحسن والحسين وعبدالله بن جعفروصلي عليه الحسن ودفن بدار الامارۃ بالکوفة
© Copyright 2024, All Rights Reserved