• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حضرت بلالؓ اور حضرت ابوذرؓ کے متعلق ایک واقعہ کی تحقیق

استفتاء

حضرت بلال ؓاور حضرت ابوذر غفاریؓ کی دعا

ابوذر غفاری رضی اللہ تعالی عنہ نے آواز پہچان لی اور فرمایا کہ اے بھائی بلال ! کیا کر رہے تھے؟کہا بھائی! میں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کر رہا تھا دونوں کا مشورہ ہوا کہ ایک آدمی دعا کرے گا اور دوسرا آمین کہے گا،بلال رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ ابوذر! تم دعا کراؤ میں آمین کہوں گا اور جب تمہاری دعا پوری ہو جائے گی تو پھر میں دعا کروں گا اور تم آمین کہنا حدیث میں وہ الفاظ تو نہیں کہ کن الفاظ کے ساتھ دعا کی گئی بس اتنا ہے کہ وہ دعا کر رہے تھے اور بلال رضی اللہ تعالی عنہ آمین کہہ رہے تھے دعا میں حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ اے اللہ جنت میں ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکھنا تو بلال رضی اللہ تعالی عنہ خاموش ہو گئے ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ نے سوچا  کہ شاید بلال سمجھ نہیں سکے ہیں تو زور سے کہا کہ جنت میں ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکھنا بلال رضی اللہ تعالی عنہ پھر خاموش ہو گئے کئی مرتبہ یہی دعا مانگی پھربھی بلال رضی اللہ تعالی عنہ خاموش رہے تو ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ نے سوچا  کہ آخر بلال کیوں خاموش ہیں آمین کیوں نہیں کہہ رہے ہیں دعا روک کر کہا کہ اے میرے بھائی! تم آمین کیوں نہیں کہہ رہے ہو؟ دیکھا کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ بے ہوش ہیں ان کو ہوش میں لانے کے لیے تھوڑا سا وقت لگا جب ہوش میں آئے تو حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچھا کہ بلال تم میری دعا پر آمین کیوں نہیں کہہ رہے تھے؟ اللہ اکبر حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ نے  جواب دیا کہ اے ابوذر !آخر تم نے ایسا کون سا عمل کیا کہ تم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنت میں رہنے کی تمنا کرنے لگے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام کہاں ؟ اور ہم غلامان رسول کہاں ہم کو تو اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں ایمان کی دولت عطا فرما دی یہی کتنی بڑی چیز ہے ارے حضور تو مقام محمود پر فائز ہیں ساری کائنات انسانی سے اونچا مقام ہے تمہارے اندر اتنی جرات کیسے پیدا ہو گئی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنت میں رہنے کی تمنا کرنے لگے غلام اور آقا میں بڑا فرق ہوتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم تو سارے نبیوں کے امام ہیں سارے رسولوں کے رسول اور سردار ہیں ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ نے جب یہ سنا تو کہنے لگے مجھ سے تو بہت بڑی غلطی ہو گئی ہمیں ایسا کہنا چاہیے کہ اے اللہ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے سے بڑا اونچے سے اونچا مقام عطا فرما اور ان کے صدقہ میں ہمیں بھی جنت عطا فرما۔

کیا یہ واقعہ کتب حدیث وغیرہ میں ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ واقعہ تلاش  کے باوجود  ہمیں کسی کتاب میں نہیں ملا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved