• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حضرت معاویہؓ کے گستاخ کا حکم

استفتاء

آج کل کچھ لوگ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے گستاخ ہیں، تو  ایسا امام جو ان لوگوں کے ساتھ اُٹھتا بیٹھا ہو، ان کی مجالس میں جاتا ہو، ان کو پسند کرتا ہو، ان کا حترام کرتا ہو، اس کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

وضاحت مطلوب ہے کہ:   یہ کون لوگ ہیں؟ اور ان کے نظریات کیا ہیں، کچھ تفصیل سے وضاحت فرمائیں!

جواب وضاحت:  یہ لوگ ہارونی کہلاتے ہیں، موہڑہ شریف جوراولپنڈی کے قریب ہے، وہاں ان کا مرکزی آستانہ ہے، یہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو صحابی ماننے سے انکار کرتے ہیں اور حضرت علی کرم اللہ وجہ کے ساتھ ہونے والے معاملہ میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی گستاخیاں کرتے ہیں، حتی کہ سب و شتم سے بھی گریز نہیں کرتے ۔

وضاحت مطلوب ہے کہ:   ان کی باتوں کے کچھ ثبوت(تحریری یا ویڈیو یا آڈیو) ہوں تو ارسال کریں۔

جواب وضاحت:  ان کی ویڈیو  موجود ہے۔

نوٹ:    ہمارے دارالافتاء شعبہ استقبالیہ کے ساتھی  (مولوی رضوان صاحب) نے سائل کی طرف سے ارسال کردہ ویڈیو سنی ہے۔

اس ویڈیو میں اس خانقاہ کے بڑے صاحب نے بیان کرتے ہوئے کہا ہے:  ’’کوئی ثابت کرے کہ وہ (حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ) صحابی رسول ہیں۔ صحابی وہ  ہوتا ہے جس نے رسول اللہ کے لیے اپنا ماں باپ اولاد ہر چیز کو قربان کیا ہو اور جس شخص(حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ) نے دنیا کے لیے دین قربان کیا ہو و صحابی نہیں وہ منافق ہوتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ  صحابی رسولﷺ ہیں۔ ان کے بارے میں ایسے کلمات کہنا، انتہا درجے کی جسارت اور بدعقیدگی ہے۔ ایسے لوگ اہل سنت سے خارج ہیں۔  کیونکہ اہل سنت کے نزدیک تمام صحابہ کرامj  عادل اور جنتی ہیں، نیز مذکورہ گفتگو میں متکلم نے صحابی کی جو تعریف کی ہے وہ بھی ان کی اپنی گھڑی ہوئی ہے، کتب اصول میں یہ تعریف نہیں ہے۔ اس نظریے کے حامل آدمی کو امام بنانا جائز نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved