• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حفظ کی نیت سے پڑھے ہوئے قرآن کا ایصال ثواب کرنا

استفتاء

جو بچے حفظ کرنے کے لیے قرآن پاک پڑھتے ہیں کیا وہ اس پڑھے ہوئے قرآن کا ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟ کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ جب قرآن پاک حفظ کی نیت سے پڑھا جائے تو "لا ثواب لہ” یعنی اس پر ثواب نہیں ملتا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حفظ کی نیت سے قرآن پاک پڑھنے سے قرآن، قرآن ہونے سے نہیں نکلتا لہٰذا اس پڑھنے پر قرآن کا ثواب ملے گا اور اس کا ایصال ثواب بھی کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved