- فتوی نمبر: 16-277
- تاریخ: 15 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
حضرت امام نماز پڑھا رہا ہے، رکوع میں ہے، پیچھے سے نمازی آرہےہیں اور امام کو پتاچل رہا ہے ، اگر امام اس نیت سے تسبیحات زیادہ کردے رکوع کی تاکہ آنے والے نمازی اس رکعت میں شامل ہوجائیں،کیاامام کےلیےایساکرنا درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جب یہ معلوم نہ ہو کہ مقتدی کون ہے تو درست ہے ورنہ درست نہیں۔
في الدرالمختار:2/175
وکره تکريما اطالة رکوع اوقراءة لادراک الجائي ان عرفه والالابأس به
© Copyright 2024, All Rights Reserved