• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

امام مسجد کی رہائش اورکتب مسجد کےلیے مسجد کےپیسے لگانا جائز ہے

  • فتوی نمبر: 17-58
  • تاریخ: 18 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1.امام مسجد کی رہائش گاہ کی مرمت اور بنیادی تزئین و آرائش کے لیے( مثلا رنگ کے لیےکلی(سفیدی) وغیرہ) مسجد کے پیسوں سے انتظامیہ لگا سکتی ہے یا نہیں؟

2.اور مسجد کی انتظامیہ امام مسجد کو درس قرآن اور حدیث کے لئے کتب مسجد کے پیسوں سے مسجد کے لئے خرید سکتی ہے یا نہیں؟

وضاحت مطلوب ہے کہ رہائش گاہ مسجد کی ہے یا امام صاحب کی ذاتی ہے؟اسے جو کتابیں خرید کر دی جائیں گی وہ مسجد کی ہوں گی یا امام کو ذاتی طور پر دی جائیں گی؟

جواب وضاحت :حجرہ مسجد کا ہے اورمسجد کی جگہ میں ہے اور کتابیں بھی مسجد میں درس کیلئے مسجد کی ہی ملکیت ہوں گی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔2۔دونوں کاموں کی گنجائش ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved