- فتوی نمبر: 30-375
- تاریخ: 01 جولائی 2023
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > منتقل شدہ فی حدیث
استفتاء
سیدنا حضرت عمرو ابن العاص ؓ نے ایک دن رسول اللہﷺ سے پوچھا، یا رسول اللہ! تمام انسانوں میں سب سے زیادہ آپ کو کس سے محبت ہے؟ آپﷺ نے فرمایا عائشہ سے۔ انہوں نے پھرعرض کی یا رسول اللہ! مردوں میں کس سے ہے؟آپﷺ نے فرمایا عائشہ کے باپ ابوبکر سے، انہوں نے پھر عرض کی ان کے بعد کس سے ہے؟آپﷺ نے فرمایا عمر بن خطاب سے۔
رہنمائی فرمائیں کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ روایت صحیح ہے یعنی یہ صحیح بخاری (رقم الحدیث:3462) اور صحیح مسلم (رقم الحدیث:2384) وغیرہ میں موجود ہے۔
صحیح بخاری(3/1339) میں ہے:
حدثنا معلى بن أسد: حدثنا عبد العزيز بن المختار قال: خالد؟؟ الحذاء حدثنا، عن أبي عثمان قال: حدثني عمرو بن العاص رضي الله عنه:أن النبي صلى الله عليه وسلم بعثه على جيش ذات السلاسل، فأتيته فقلت: أي الناس أحب إليك؟ قال: (عائشة). فقلت: من الرجال؟ فقال: (أبوها). قلت: ثم من؟ قال: (عمر بن الخطاب). فعد رجالا
صحیح مسلم (7/109) میں ہے:
حدثنا يحيى بن يحيى ، أخبرنا خالد بن عبد الله ، عن خالد ، عن أبي عثمان، « أخبرني عمرو بن العاص أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعثه على جيش ذات السلاسل، فأتيته فقلت: أي الناس أحب إليك؟ قال: عائشة. قلت: من الرجال؟ قال: أبوها. قلت: ثم من؟ قال: عمر – فعد رجالا .»
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved