• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اسلام میں سوگ اوربرسی کا حکم

استفتاء

شریعت میں مرنے والے کا سوگ منانے کا کیا حکم ہے؟اورآئندہ سال میں اس کی وفات کے دن کےبارے میں شریعت کیا کہتی ہے ؟کیا اس کے تذکرے کرنے اوراس کے دن کو یاد کرنے کےبارے میں شریعت کاحکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شریعت میں مرنے والے کا سوگ تین دن سے زائد نہیں البتہ بیوی اگر حاملہ ہے تو بچہ پیدا ہونے تک ورنہ چارمہینے دس دن تک سوگ کرے گی ۔اسی طرح برسی کی شرع میں کوئی اصل نہیں ۔میت کاتذکرہ کرنے یا اسے یادکرنےمیں کچھ حرج نہیں ،تاہم نہ تو اس کے لیے دن مقرر ہو اورنہ اس کے لیے لوگوں کو جمع کیا جائے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved