• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اسم اعظم سے متعلق ایک حدیث کی تحقیق

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللهم اني اسئلک باني اشهد انک انت الله لا اله الا انت الاحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يکن له کفوا احد

فضیلت:

نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو ان کلمات کے ساتھ دعا کرتے ہوئے سنا تو فرمایا: قسم ہے اس رب کی جس کے ہاتھ میں  میری جان ہے !اس شخص نے اللہ سے اس کے اس اسم اعظم کے وسیلے سے مانگا ہے کہ جب بھی اس کے ذریعہ دعا کی گئی ہے اس نے وہ دعا قبول کی ہے اور جب بھی اس کے ذریعہ کوئی چیز مانگی گئی ہے اس نے دی ہے (ترمذی3475،ابن ماجہ3857،ابو داود1493)

کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ حدیث صحیح ہے۔چنانچہ علامہ عینی ؒ ابوداود شریف کی شرح میں  اس حدیث کے بعد لکھتے ہیں :

قال الحافظ ابو الحسن المقدسي :هذا اسناد لامطعن فيه ولا اعلم انه روي في هذاالباب حديث اجود منه اسنادا ۔(شرح ابي داود للعيني ،ص:405/5 رقم الحديث:1463مکتبه شامله)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved