• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جبراً طلاق نامہ پر انگوٹھا لگوانا

استفتاء

اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بندہ ہے اس کو جبراً طلاق کے بارے میں کہا گیا اور اس بندے نے منہ سے طلاق کا اقرار نہیں کیا اور اس کا انگوٹھا صرف لگوایا گیا ہے اور شوہر کے اولیاء نے اس کو یہ کہا کہ یہ طلاق کا لفظ ہے اور شوہر خود پڑھا لکھا نہیں ہے اور جبراً انہوں نے یوں کہا کہ اگر تو نے طلاق نہ دی تو تجھے یا تیری بیوی کو قتل کر دیں گے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس صورت میں طلاق نہیں ہوئی۔

و في البحر أن المراد الإكراه على التلفظ بالطلاق فلو أكره على أن يكتب طلاق امرأته فكتب لا تطلق لأن الكتابة أقيمت مقام العبارة باعتبار الحاجة و لا حاجة هنا كذا في الخانية. ( شامی: 4/ 428) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved