- فتوی نمبر: 16-250
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > متفرقات عقائد و نظریات
استفتاء
سوال ،کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ وہ ٹائلیں جن پر اللہ کے نام مبارک یا آیات وغیرہ لکھی ہوتی ہیں اور مساجد میں لگی ہوتی ہیں ،ان ٹائلوں کو آگ کی بھٹیوںمیں تیار کیا جاتا ہے پکایا جاتا ہےیعنی یہ آیات مبارکہ اور اسماءالحسنی وغیرہ آگ میں جل کرتیار ہوتے ہیں اب کیا اس طرح ٹائلوں کا تیار کرنا جائز ہوگا؟ شرعی اعتبار سے اس کا کیا حکم ہوگا؟۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایک جلانا کسی چیز کو ختم کرنےیا اس کی اہانت کے لیے ہوتا ہے جسے مخالف ممالک کے پرچم جلانا اور ایک جلانا کسی چیز کو نکھارنے ،سنوارنےیا پختہ کرنے کے لئے ہوتا ہے، ان ٹائلوں کو بھٹیوں میں جلانے سے مقصود دوسری بات ہوتی ہے، اس لیےعرفا ان کو اہانت اور بےادبی نہیں سمجھا جاتا ،اس جلانے سے اللہ کا نام اور مقدس کلمات ختم نہیں ہوتے بلکہ اور نکھرجاتے ہیں اور پختہ ہوجاتے ہیں، اس لیے یہ عمل جائز ہے، بےادبی نہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved