- فتوی نمبر: 13-137
- تاریخ: 22 اپریل 2019
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال یہ ہے کہ سارے مسلمانوں میں ایک بڑی بدعت پھیل گئی ہے کہ جس کے گھر میں میت ہو جاتی ہے وہ جنازہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے کھانا تیار کرتے ہیں ۔سنت تو یہ ہے کہ ان کو کھانا دیا جائے اس سے بچنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے ؟
۱۔ ایک تو یہ ہے کہ گھر والے بالکل کھانا نہ پکائیں اور اگر کسی ہمسایہ نے ان کا انتظام کیا ہے تو صرف گھروالوں کے لیے کرے ۔
۲۔ دوسرا یہ ہے کہ ایک بڑے کاغذ پرلکھ کر چسپاں کردیا جائے کہ جنازہ کے بعد سب کو اجازت ہے یا اور جوحل ہو اس سے مطلع فرمادیں ۔بہت مشکور ہوں گا ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ کی دونوں تجویزیں درست اور قابل عمل ہیں البتہ تجویز نمبر ایک میں گھروالوں کے ساتھ ان لوگوں کو بھی شامل کرلیا جائے جو دور سے آئے ہوں اور کھانے کاوقت بھی ہو اور ان کے کھانے کا کوئی اور نظم نہ ہو
© Copyright 2024, All Rights Reserved