- فتوی نمبر: 29-73
- تاریخ: 01 جون 2023
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > منتقل شدہ فی حدیث
استفتاء
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"کیا میں تمہیں خبر نہ دوں ان عورتوں کے بارے میں جو جنت میں جائیں گی؟ خاوند سے محبت کرنے والی، بچے جننے والی۔ جب کبھی وہ عورت غصہ میں آ جائے یا اس عورت کو (خاوند )دل جلانے والی بات کردے یا اس کا خاوند اس سے ناراض ہو جائے (تو ان تینوں صورتوں میں) وہ عورت کہے یہ میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں ہے میں اس وقت تک نہیں سوؤں گی جب تک آپ مجھ سے راضی نہ ہو جائیں۔”[طبرانی، نسائی]
کیا یہ صحیح ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صحیح ہے چنانچہ المعجم الکبیر للطبرانی (رقم الحدیث: 12467) اور السنن الکبریٰ للنسائی (رقم الحدیث:9094) وغیرہ میں ہے۔
السنن الکبریٰ للنسائی (رقم الحدیث:9094) میں ہے:
عن عبد الله بن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا أخبركم بنسائكم من أهل الجنة الودود، الولود، العؤود على زوجها، التي إذا آذت أو أوذيت، جاءت حتى تأخذ بيد زوجها، ثم تقول والله لا أذوق غمضا حتى ترضى.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved