- فتوی نمبر: 4-30
- تاریخ: 26 جون 2011
استفتاء
ایک جگہ جو قبرستان کے قریب ہے۔ قبرستان اور اس جگہ کے درمیان پیدل چلنے کا راستہ بھی ہے اور قبرستان قبلہ کی جانب ہے۔ قبرستان اور اس جگہ کے درمیان تقریباً پندرہ فٹ کا فاصلہ ہے۔ ایسی جگہ نماز ااستسقاء کروانا درست ہے؟ جبکہ لوگوں کے عقائد درست ہیں۔
نوٹ: راستہ اور قبرستان کے درمیان تقریباً آدھے گز کی دیوار حائل ہے۔ یہ دیوار اب گرادی گئی ہے تو اب کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اس جگہ نماز استسقاء پڑھنا درست ہے۔ کیونکہ درمیان میں فاصلہ بھی زیادہ ہے اور راستہ بھی حائل ہے۔
و في الحاوي إن كانت القبور ماوراء المصلي لا يكره فإنه إن كان بينه و بين القبر مقدار ما لو كان في الصلاة و يمر الإنسان لمر لا يكره. ( هنديه: 1/ 107 )
و صرح في الخلاصه من كتاب الصلاة بجواز الصلاة إليها إذا كان هناك حائل مثل الجدار و غيره. ( بحوالہ امداد المفتین: 298 ) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved