• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جمعہ کے دن فرشتوں کا مسجد کے دروزے پربیٹھ کر لوگو ں کے مراتب لکھنےسے متعلق حدیث کی تحقیق

استفتاء

جب جمعہ کا دن آتاہے تو فرشتے مسجدوں کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں ان کے ہاتھوں میں چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں وہ لکھتے ہیں کہ مرتبے کے اعتبار سے لوگوں میں سے کون پہلے آیا اور کون بعد میں ۔روح البیان 9/533

کیا یہ حدیث درست ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذكوره حديث تفسیر روح البیان اور تفسیر کشاف میں مذکورہے،تاہم حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کے متعلق کہا ہے کہ یہ بہت ضعیف ہے۔ البتہ اس مضمون کی صحیح حدیث بخاری شریف میں بھی ہے لیکن اس میں یہ الفاظ کہ” ان کے ہاتھوں میں چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں“ نہیں ہیں ۔صحیح البخاری 1/198میں ہے:

عن أبي هريرة قال قال النبي صلى الله عليه وسلم إذا كان يوم الجمعة وقفت الملائكة على باب المسجد يكتبون الأول فالأول ومثل المهجر كمثل الذي يهدي بدنة ثم كالذي يهدي بقرة ثم كبشا ثم دجاجة ثم بيضة فإذا خرج الإمام طووا صحفهم ويستمعون الذكر

الکاف الشاف فی تخریج احادیث الکشاف لابن حجر170میں ہے :

(حدیث )واذا كان يوم الجمعة قعدت الملائكة علي ابواب المسجد بايديهم صحف من فضة واقلام من ذهب يكتبون الاول فالاول علي مراتبهم ابن مردويه من طريق عمرو بن سمرعن سعد بن طريف عن الاصبغ بن نباته عن علي واسناده ضعيف جدا وهو في الصحيح من حديث ابي هريرة دون قوله بايديهم صحاف من فضة واقلام من ذهب

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved