- فتوی نمبر: 16-249
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > منتقل شدہ فی عقائد و نظریات
استفتاء
1۔جمعہ کے مسنون اعمال کون سے ہیں؟
2۔مجھے بخاری شریف اور مسلم شریف سے درودپاک بھیج دیں۔
3۔کیا ہم شب جمعہ میں سورۃ کہف کی تلاوت کر سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ کے تینوں سوالوں کے جوابات ترتیب وار مذکور ہیں:
جمعہ کے مسنون اعمال درج ذیل ہیں:
1 ۔غسل کرنا
چنانچہ بخاری شریف 1/120 میں ہے:
عن عبد الله بن عمر ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا جاء احدكم الجمعة فلیغتسل
ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے جب کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لئے آئے تو اسے غسل کرلینا چاہیے
2۔ مسواک کرنا
چنانچہ بخاری شریف 1/121 میں ہے:
حدثنى عمرو بن سليم الانصاري قال اشهد على ابي سعيد قال اشهد على رسول الله صلى الله عليه وسلم قال الغسل يوم الجمعة واجب على كل محتلم وان يستن
ترجمہ:حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن ہربالغ مرد پر غسل ضروری ہے اور یہ کہ وہ مسواک کرے۔
نوٹ: ابتداء میں جمعہ کا غسل واجب تھا بعد میں وجوب منسوخ ہوگیا سنیت باقی رہی۔
3۔ خوشبو لگانا
چنانچہ بخاری شریف کی اسی روایت میں مذکور ہے:
وان يمس طيبا
ترجمہ: اوریہ کہ خوشبو لگائے
4۔ تیل لگانا
چنانچہ بخاری شریف1/121 میں ہے:
عن سلمان الفارسي رضي الله تعالى عنه قال قال النبي صلى الله عليه وسلم……. ويدهن من دهنه
ترجمہ:حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (جمعہ والے دن) تیل لگائے
5۔ صاف لباس پہننا
چنانچہ سنن ابن ماجہ ص184 میں ہے:
عن ابي ذر رضي الله تعالى عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال……ولبس من احسن ثيابه
ترجمہ:حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (جمعہ والے دن) اچھا لباس پہنے
6۔ جمعہ کی اذان کے وقت خرید و فروخت اور کاروبار بند کرنا
چنانچہ بخاری شریف 1/124 میں ہے:
وقال ابن عباس رضي الله تعالى عنهما يحرم البيع حينئذ وقال عطاء رحمه الله تعالى تحرم الصناعات كلها
ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہمافرماتے ہیں اس وقت (یعنی اذان جمعہ کے وقت) خرید و فروخت حرام ہو جاتی ہے اورحضرت عطاء رحمۃ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اس وقت (یعنی اذان جمعہ کے وقت) تمام کاروبار حرام ہوجاتے ہیں
7۔ نماز جمعہ کے لیے پیدل جانا
چنانچہ سنن ابن ماجہ ص183 میں ہے:
حدثني اوس بن اوس الثقفي رضي الله تعالى عنه قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ………….ومشى ولم يركب
ترجمہ:حضرت اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ میں نےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے….. (جمعہ والے دن) اورپیدل جائے سواری پرسوار ہوکر نہ جائے۔
8۔ مسجد جلدی جانا
چنانچہ سنن ابن ماجہ ص183 میں ہے:
حدثني اوس بن اوس الثقفي رضي الله تعالى عنه قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول………… وبكر و ابتكر
ترجمہ: حضرت اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے (جمعہ والے دن) جلدی جائے
9۔ امام کے قریب بیٹھنا
چنانچہ سنن ابن ماجہ ص183 میں ہے:
حدثني اوس بن اوس الثقفي رضي الله تعالى عنه قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول….ودنا من الامام
ترجمہ: حضرت اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے (جمعہ والے دن) امام کے قریب ہو کر بیٹھے
10 ۔خطبہ جمعہ کو خاموشی سے سننا اور چپ رہنا
چنانچہ بخاری شریف 1/127 میں ہے:
وقال سلمان رضي الله تعالى عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم ينصت اذا تكلم الامام
ترجمہ: حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب امام خطبہ دے (تو سننے والا) خاموش رہے۔
اور ایک روایت میں ہے کہ جب امام خطبہ کے لیے نکلے اس وقت سے خاموش رہے۔
فی البخاری 1/124
عن سلمان الفارسي رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم……..ثم اذا خرج الامام انصت
11۔ درود پاک کثرت سے پڑھنا
چنانچہ سنن ابن ماجہ ص231 میں ہے:
عن ابي الدرداء رضي الله تعالى عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اكثروا الصلاه علي يوم الجمعة………
ترجمہ حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ پر جمعہ کے دن کثرت کے ساتھ درود بھیجا کرو
2۔ بخاری و مسلم سے درود شریف کا ثبوت
بخاری شریف 1/477 میں ہے
حدثنا عبد الله بن عيسى انه سمع عبد الرحمن بن ابي ليلى قال لقينى كعب بن عجرة فقال…..فقال سألنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلنا يا رسول الله كيف الصلاة عليكم اهل البيت فان الله قد علمنا كيف نسلم عليك قال قولوا
اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على ابراهيم وعلى آل ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على ابراهيم وعلى آل ابراهيم انك حميد مجيد
ترجمہ عبد الرحمٰن بن ابی لیلیؒ کہتے ہیں کہ مجھ سے کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ ملے تو فرمایا……..انہوں نے کہا ہم نے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ پراور اہل بیت پر ہم کس طرح رحمت بھیجیں کیونکہ اللہ تعالی نے ہمیں یہ تو بتا دیا ہے کہ آپ پر کیسے سلام بھیجیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس طرح پڑھو اللهم صل على محمد (الخ)
مسلم شریف 1/175 میں ہے :
حدثنا شعبه عن الحكم قال سمعت ابن ابي ليلى قال لقيني كعب بن عجرة فقال …………فكيف نصلي عليك قال قولوا اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ال ابراهيم انك حميد مجيد
نوٹ:مسلم شریف میں وعلیٰ ابراھیم کا لفظ نہیں ہے باقی مکمل درود شریف موجود ہے۔
3 ۔شب جمعہ میں سورہ کہف کی تلاوت کرنا جائز ہے۔
سنن دارمی باب فی فضل سورۃ الکہف 2/546
عن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال من قرأ سورة الكهف ليله الجمعة اضاء له من النور فيما بينه وبين البيت العتيق
ترجمہ:حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے جمعہ کی رات سورۃ فاتحہ پڑھی اس کے اور بیت اللہ کے درمیان نور کی روشنی ہو جاتی ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved