• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کافروں کو دعوت دینا

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

مفتی صاحب!

بعض بھائی کہتے ہیں اگر قیامت کے دن اللہ ہم سے پوچھے کہ کافر لوگوں کو آپ نے دعوت کیوں نہیں دی؟ یہ تو آپ مسلمانوں کی ذمہ داری تھی۔ تو اس وقت ہم اللہ کو کیا جواب دیں گے؟

کیا ایسا کہنا صحیح ہے؟ کہ مسلمانوں سے قیامت کے دن پوچھا جائے گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جن کافروں کو از خود یا کسی دوسرے کے بتانے سے دین اسلام کا علم ہو چکا ہو ان کو دین اسلام کی دعوت دینا مسلمانوں پر فرض نہیں۔ تاہم پھر بھی ان کو دعوت دیں تو یہ اچھی بات ہے۔ اور جن کافروں کو دین اسلام کا علم نہ ہوا ہو ان کو دعوت دینا مسلمانوں کے ذمے ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved