- فتوی نمبر: 16-81
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > متفرقات حدیث
استفتاء
کالے رنگ کےعمامہ کے بارے میں پوچھنا تھا کہ کیا حکم ہے اس کا؟ آپ ﷺنے کبھی باندھا؟
اگرثابت ہے تو حوالے کے ساتھ بتادیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سیاہ رنگ کی پگڑی کا باندھناآپﷺ سے ثابت ہے البتہ جہاں سیاہ رنگ کی پگڑی باندھنے سے اہل تشیع کے ساتھ مشابہت ہوتی ہو تو وہاں مشابہت سے بچنے کے لیے سیاہ پگڑی باندھنے سے پرہیز کرناہوگا۔
چنانچہ شمائل ترمذی(ص:8)میں ہے:
عن جابر قال دخل النبيﷺ مکة يوم الفتح وعليه عمامة سوداء
ترجمہ:حضرت جابرؓفرماتے ہیں کہ حضورﷺ فتح مکہ میں(جب شہرمیں)داخل ہوئے تو حضور ﷺ کےسرمبارک پرسیاہ عمامہ تھا۔
عن جعفربن عمروبن حريث عن ابيه قال رأيت علي رسول اللهﷺ عمامة سوداء
ترجمہ:عمروبن حریث ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور ﷺ کےسرمبارک پر سیاہ عمامہ دیکھا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved