• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کلمہ کو امانت رکھوانا

استفتاء

میں نے ایک عالم کا بیان سنا ، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کلمہ طیبہ پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کرکے کہہ دے کہ یا اللہ میں  نےیہ کلمہ آپ کے پاس امانت رکھا، نزع کے وقت یہ کلمہ مجھے لوٹادیجیے گا تو اس کا خاتمہ ایمان پر ہوتا ہے تو کیا اس طرح انسان روز پڑھ کر کہہ سکتا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس عمل  کی شریعت میں کوئی اصل نہیں اور نہ ہی اس قسم کا کوئی ذکر منقول ہے  لہذا اس عمل سے اجتناب کرنا چاہیے البتہ زندگی میں نیک اعمال کا اہتمام اور خاتمہ بالخیر کی دعا کرتے رہنا چاہیے اور مذکورہ صورت سے اجتناب کرتے  ہوئے کلمہ طیبہ کی کثرت  کرتے رہنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved