• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کون شہید اور کون ہلاک؟

استفتاء

لال مسجد یا مدرسہ حفصہ کا جو کہ آجکل زد عام ہے۔ نماز بردران اور دیگر حافظ یا حفاظ علمائے کرام مرد بچے بچیاں جو کہ ہزاروں کے حساب سے دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور ان کا مطالبہ بھی سنت رسول کی پیروی اور اسلامی ملک میں اسلام کا نظام تھا اور دوسری طرف وردی والی سرکار جو کہ صرف اور صرف اپنی نوکری کی خاطر لڑ رہے تھے۔ اور دونوں طرف سے اموات ہوئیں اور دونوں ہی مسلمان یعنی کلمہ گو اور ایک خدا اور ایک رسول کے ماننے والے تھے حکومت کہتی ہے کہ علماء کرام حفاظ کرام اور اسلامی نظریہ کے داعی تو ہلاک اور وردی والے شہید ہیں۔ آپ کی کیا رائے ہے؟ کون غازی ہے؟ کون شہید اور کون ہلاک؟ قران پاک کہتا ہے کہ ظالم اور جابر حکمران کے سامنے ڈٹ جاؤ۔ اور حضرت سلطان باہو بھی فرماتے ہیں:

دیتاں حق حاصل ہووے                   تو پھر موتاں کی ڈرنا ہو

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

7۔ یہ طے کر لیجئے کہ آیا کوئی ظالم ہے اور کوئی مظلوم ہے اور وہ کون ہے؟ طلبہ و طالبات مظلوم تھے۔ ان کی شہادت میں تو کوئی شک نہیں۔ جو فوجی وغیرہ قتل ہوئے وہ ظالموں کے ظالمانہ حکم کو پورا کررہے تھے۔ ان کی اپنی نیت کیا تھی اور وہ اس حکم کو پورا کرنے میں کس حد تک اپنے آپ کو مجبور پاتے تھے یہ ہم اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ اس لیے فوجیوں کے بارے میں سکوت کرتے ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved