- فتوی نمبر: 13-354
- تاریخ: 19 اپریل 2019
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تحقیقات حدیث
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کھانے کے شروع اور آخرکی دعا بحوالہ ذکرفرمادیں۔اورشروع کی دعا کے آخر میں وعلی برکۃ اللہ اور بعد کی دعا میں من المسلمین ،آیا کہ پہلی دعا میں علی اور بعد والی میں من کے الفاظ کسی حدیث میں آئے ہیں ؟مہربانی فرماکرراہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کھانے کے شروع کی دعا،ترمذی(رقم الحدیث:1858):
اذا اکل احدکم طعاما فليقل بسم الله ،فان نسي في اوله فليقل بسم الله في اوله وآخره
کھانے کے بعد کی دعا،ترمذی(رقم الحدیث:3457)
کان النبي ﷺ اذا اکل او شرب قال : الحمدلله الذي اطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين۔
شروع کی ایک اور دعا :
بسم اللہ وبرکۃاللہ(مستدرک ،رقم الحدیث:7084)
کھاناکھانے کے شروع کی دعا میں علی کا لفظ اور بعد کی دعا میں من کے الفاظ بعض ایسی کتابوں میں مذکور ہیں جو اصل مأخذ کی حیثیت نہیں رکھتیں اور جو کتابیں اصل مأخذ کی حیثیت رکھتیں ہیں ان میں یہ دونوں لفظ مذکور نہیں ۔اب یہ بھی ممکن ہے کہ جن کتابوں کے مصنفین نے ان دونوں الفاظ کو ذکر کیا ہے ان کے سامنے کوئی ایسا نسخہ ہو جس میں یہ دونوں الفاظ مذکور ہوں اور یہ بھی ممکن ہے کہ ناقلین سے نقل میں کچھ تسامح ہوا ہو۔مسئلہ چونکہ اداب سے متعلق ہے اور ان دونوں لفظوں کو دعا میں پڑھنے یا نہ پڑھنے سے معنی پر کوئی اثربھی نہیں پڑتا ۔اس لیے اس میں کسی ایک جانب میں غلو کرنا درست نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved