• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کھانا کھانے کےبعد انگلیاں چاٹنااورٹشو وغیرہ سے صاف کرنا

استفتاء

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

کیاکھانا کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنا، اور گھی وغیرہ داڑھی پاؤں پر لگانا سنت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کھانا کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنا سنت ہے، البتہ انگلیاں چاٹنے کے بعد جو گھی وغیرہ کی تری ہاتھوں پر باقی رہ جاتی ہے اس کو پانی سے دھونا افضل ہے اور رومال یا ٹشو سے پونچھنا بھی ٹھیک ہے، تاہم اس کو جسم کے اعضاء پر ملنا خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے تو ثابت نہیں لیکن صحابہ کرام کے عمل سے ثابت ہے، پھر بعض صحابہ کرام سے اس طرح کرنا مجبوری کی حالت میں ثابت ہے کیونکہ ان کے پاس ہاتھ پونچھنےکے لیے رومال ،تولیہ، یا دھونے کے لیے وافر پانی نہیں ہوتا تھا ،جبکہ بعض حضرات جیسےحضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےسادگی کی ترویج کے لئے ثابت ہے۔

چنانچہ مسلم شریف2/175) میں ہے:

كان رسول الله صلی الله عليه وسلم يأكل بثلاث أصابع و یلعق یده قبل ان یمسحها.

ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں کے ساتھ کھانا کھاتے اور اپنے ہاتھ مبارک صاف کرنے سے قبل چاٹ لیتے۔

فی البخاري (2/ 274)

فقال لا قد كنا زمان النبي صلى الله عليه وسلم لا نجد مثل ذلك الطعام إلا قليلاً فإذا نحن وجدناه لم يكن لنا مناديل إلا أكفنا وسواعدنا وأقدامنا ثم نصلي ولا نتوضأ.

ترحمہ:ہم لوگوں کو رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں اس طرح (یعنی چکنائی والا)کھانا بہت کم نصیب ہوتا تھا اور جب ہم لوگوں کو کھانا ملتا تو ہمارے پاؤں ،بازو اور ہتھیلیوں کے سوا کوئی رومال نہ ہوتے تھے، ہم لوگ اپنے جسم کے ان ہی حصوں سے پونچھ لیتے تھے پھر ہم لوگ نماز پڑھتے تھے اور وضو نہیں کرتے تھے۔

سنن أبى داود (1/ 75)

عن ابن عباس قال أكل رسول الله صلى الله عليه وسلم كتفا ثم مسح يده بمسح كان تحته ثم قام فصلى.

مصنف ابن أبي شيبة (13/ 274)

قال : سمعت ابن عمر ، قال : كان عمر بن الخطاب يؤتى بخبزه ولحمه ولبنه وزيته وبقله وخله فيأكل ، ثم يمص أصابعه ويقول هكذا فيمسح يديه بيديه ويقول: هذه مناديل آل عمر.

شرح سنن أبى داؤد الراجحى(12/15)

وفيه جواز مسح اليد بعد الطعام و أنه لايجب الغسل و انما يستحب،فاذا مسح بالمنديل كفى، وان غسلها فهو أكمل و أفضل.

الفتاوى الهندية (5/ 337)

ومن السنة لعق الأصابع قبل المسح بالمنديل.

البحر الرائق (8/ 209)

ومن السنة لحس القصعة وأن يلعق أصابعه قبل أن يمسحها بالمنديل

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved