- فتوی نمبر: 25-394
- تاریخ: 07 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > متفرقات حدیث
استفتاء
کیا فرماتےہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
1) وہ کونسی دعا ہے جو غسل کے بعد پڑھیں تو تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
2)دوسری وہ دعا کہ اگر کھاناکھانے کے بعد پڑھیں تو پچھلے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔تلاش کے باوجودہمیں ایسی کوئی دعا نہیں مل سکی کہ اگر کوئی غسل کے بعد اس کو پڑھ لے تو اس کے تمام گناہ معاف ہوجائیں۔
2۔کھانا کھانے کےبعد کی وہ دعا کہ اگر کوئی کھانے کےبعد اس کو پڑھ لے تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں یہ ہے۔الحمد لله الذي أطعمني هذا ورزقنيه من غير حول منى ولا قوة غفر له ما تقدم من ذنبه .سنن ابوداؤد(3025) جامع ترمذی(3458) ابن ماجہ(3285)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved