• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کھانے سے پہلے اورآخرمیں نمک کھانا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت علیؓ کو وصیت کرتے ہوئے فرماتے ہیں   :

اے علی ! کھانے کی ابتدا بھی نمک سے کرو اور اختتام بھی نمک پر چونکہ نمک میں   ستر بیماریوں   کا علاج ہے ان میں   سے کچھ یہ ہیں  :1-پاگل پن، 2- جزام(کوڑھ) ، 3-برص، یعنی جلد پر سفیدداغ بن جانا، بلکہ بعض کے تو بال اور پوری جلد بھی سفید ہوجاتی ہے. 4-گلے میں   درد، 5 -دانتوں   میں   درد6- اور پیٹ میں   درد، امام جعفرصادق رحمتہ اللہ فرماتے ہیں  :جو چاہتا ہے کہ اس کے منہ پر سے کیل اور دانے ختم ھوجائیں   اسے چاہیئے کہ کھانا کھاتے وقت پہلے لقمہ پر تھوڑا سا نمک چھڑک لے.حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں   سے پوچھا : بتاو بہترین ہانڈی (سالن) کیا ہے ؟ تو ایک نے کہا: گوشت. دوسرے نے کہا : گھی. تیسرے نے کہا زیتون کاتیل، یہاں   تک آپ نے خود فرمایا : نہیں   ، بہترین غذا نمک ہے .راوی کہتا ہے ایک دفعہ ہم حضرت علی رضی کے ساتھ سیر کے لئے باہر نکلے، چنانچہ آپ کا خادم نمک لے جانا بھول گیا توہم سب بغیر کچھ کھائے واپس آگئے.یعنی حضرت اس قدر پابند تھے کے نمک سے ابتدا اور اختتام فرماتے تھے. چونکہ اس سفر میں   نمک ہمراہ نہیں   تھا لہذا آپ نے واپس آکر کھانا تناول فرمایا.آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک حدیث میں   فرماتے ہیں   : جو کوئی بھی کچھ کھانے سے پہلے اور آخر میں   تھوڑا سا نمک کھالیتا ہے تو خداوند عالم اس سے 330 بلائوں   کو دور فرما دیتا ہے. جن میں   سے کمترین جذام ہے.

کیا یہ صحیح ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ کی ذکر کردہ احادیث میں   سے پہلی حدیث کو تو محدثین نے موضوع (من گھڑت)کہا ہے ۔چنانچہ کشف الخفاء میں   ہے :

قال ابن غرس واما حديث عليکم بالملح فان فيه شفامن من سبعين داء فقدنص ابن قيم الجوزية انه موضوع۔(رقم الحدیث:15/2)

اور علامہ ذھبی ؒ لکھتے ہیں  :حدیث

علیکم بالملح فانه شفاء من سبعین داء فیه عبدالله بن احمد بن عامر کذاب وضعه فی تیک النسخة علی اهل البیت (تلخیص کتاب الموضوعات للذهبی)

اور باقی روایات باوجود کافی تلاش کے ہمیں   نہیں   مل سکیں  ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved