- فتوی نمبر: 2-78
- تاریخ: 25 جولائی 2008
استفتاء
میری بیوی نہایت نافرمان تھی، جوکہ چار سال سے میری اجازت کے بغیر بیرون ممالک چلی گئی میرے دو بچے ہیں ، ایک لڑکا اور ایک لڑکی، لڑکے کی عمر چودہ سال اور لڑکی کی عمر سولہ سال ہے، اس نے شاید خود ہی خلع لیکر شادی کرلی ۔ اب اس کو فارغ کرکے دوبارہ میرے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ جبکہ میں نے کوئی شادی نہیں کی، اب اس حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے، میرے لیے کیا بہتر ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عورت نے جو خلع لیا اس کی حیثیت تو عدالتی کاغذات دیکھ کر ہوسکتی ہے، بہر حال اگر آپ ساتھ رہنا چاہیں تو رہ سکتے ہیں اس کے لیے سرکاری کاروائی پوری کرنے کے لیے دوبارہ نکاح پڑھوالیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved