• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا دعا سے عمرمیں اضافہ ہوتا ہے؟

استفتاء

اگر اللہ تعالی کی طرف سے موت کا وقت مقرر ہے تو پھر لمبی زندگی کی دعا کرنے کا کیا مقصد؟کیا دعا سے اللہ تعالی کا فیصلہ بدل جاتا ہے؟ اس کا تفصیل سے جواب چاہیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اللہ تعالی کی طرف سے تو ہر چیز طےہے تو پھر باقی چیزوں کی دعا ہم کیوں کرتے ہیں؟اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے ہمارے لئے کیا طےہے اور کیا طےنہیں ؟یہ ہمیں معلوم نہیں ،اس لیے ہمیں دعا کا مکلف بنایا گیا ہےاور بعض اوقات ایسا بھی طے ہوتا ہے کہ اگر یہ دعا مانگے گا تواس کی عمر مثلا 70 سال ہوگی ورنہ مثلا 60سال ہوگی۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھئے اسلامی عقائد از ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحبؒ  ،ص:244)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved