• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کسی کو نیکی پر لانے کا ثواب

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا یہ حدیث پاک درست ہے کہ کسی کو نیکی کی راہ پر گامزن کرنا ایسا ہے جیساکہ خود نیکی کرنا ؟ اگر یہ حدیث پاک درست ہے تو مثلاً   اگر میں نے کسی کو کہا کہ تین دفعہ سورۃ اخلاص پڑھو اور ا س نے میرے کہنے پر پڑھ لی تو کیا مجھے بھی اس کا یعنی تین دفعہ سورہ اخلاص پڑھنے کا ثواب ملے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ حدیث پاک درست ہے۔ لہذا اگر آپ نے کسی کو تین دفعہ سورہ اخلاص پڑھنے کا کہا تو آپ کو بھی پڑھنے والے کےاجر کے مثل اجر ملے گا۔

مشكاة المصابيح(كتاب العلم،الفصل الاول) میں ہے:

عن أبي مسعود الأنصاري قال جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال إني أبدع بي فاحملني فقال ما عندي فقال رجل يا رسول الله أنا أدله على من يحمله فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم من دل على خير فله مثل أجر فاعله .

مرقاة المفاتيح (1/421) میں ہے:

فقال رسول الله من دل أي بالقول أو الفعل أو الإشارة أو الكتابة على خير أي علم أو عمل مما فيه أجر وثواب فله فللدال مثل أجر فاعله أي من غير أن ينقص من أجره شيء.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved