• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیامیلاد مناناقرآن وسنت سے ثابت ہے؟

استفتاء

مفتی صاحب ایک فتویٰ جو ساتھ لف ہے جو میرے ایک بریلوی ماموں زاد کزن  نے مجھے ارسال کیا ہے،آپ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں،انہوں نے جو آیات کریمہ سے میلاد مناناثابت کیا ہے وہ درست ہے؟ اللہ معاف فرمائے مجھے شک نہیں، میں تو صرف تصدیق چاہتا ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہماری تحقیق کے مطابق مذکورہ فتوی  درست نہیں ہے ۔جو آیات کریمہ فتویٰ میں مذکور ہیں ان کا وہی مطلب ہوتا جو فتویٰ میں مذکور ہے تو سب سے پہلے ان آیات کے اس مطلب پر حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین اور تابعینؒ،تبع تابعینؒ اورائمہ اربعہ عمل کرتے اور ان کا یہ عمل حدیث و فقہ کی کتابوں میں منقول ہوتا،حالانکہ احادیث اور فقہ کی کتابوں سے دو عیدوں کے علاوہ کسی تیسری عید منانے کا کوئی تذکرہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved