• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کون سی جرابوں پرمسح جائز ہے؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا عام جرابوں پر مسح جائز ہے جبکہ مصری اور سعودی بہت سارے مسح کرکے نماز پڑھتے اور پڑھاتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جن جرابوں پر مندرجہ ذیل تین باتیں نہ ہوں ان پر مسح جائز نہیں:

  1. جرابیں ایسے موٹے کپڑے کی ہوں کہ ان کو بغیر جوتے کے پہن کر تین میل پیدل چلا جائے تو وہ نہ پھٹیں۔

2.وہ جرابیں کسی دوسری چیز (مثلا لاسٹک وغیرہ) کے کپڑے کی موٹائی کی وجہ سے سے پنڈلی پر قائم رہ سکیں جیسے چمڑے کاموزہ قائم رہتا ہے۔

  1. ان میں پانی جلدی سے دوسری طرف پار ( کراس )نہ ہو ۔

نوٹ :مصری اورسعودیوں کا جرابوں پر مسح کرنا دلیل شرعی نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved