• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کرسمس میں شرکت کا حکم

استفتاء

محترم جناب مفتی صاحب آج کل کرسمس منانے کا زور شور ہے (1)یہ کیسا تہوار ہے؟ (2) اور کیا مسلمان عیسائیوں کی ایسی خوشی میں شامل ہوسکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔2۔کرسمس عیسائیوں کا مذہبی تہوار ہے اور مسلمانوں کو عیسائیوں کے مذہبی تہوار میں شریک ہونا جائز نہیں ۔

فتاویٰ محمودیہ جلد 19 صفحہ 575,576 میں ہے:

سوال: یو کے میں ہم بسنے والے سب حضرات عیسائی مذہب والے کی کبیر شمس 25,26 دسمبر کا دن آتا ہے تو عیسائی مذہب والے بخشش دیتے ہیں، اسی طرح عیسائی مذہب والے کا کبیر شمس کا کارڈ بھی ہوتا ہے،وہ بھی ایک دوسرے کو دیتے ہیں۔تو یہ سب لینا اور دینا جائز ہے؟

الجواب:اگر یہ ان کی مذہبی عبادت ہےتواس میں ہرگزشرکت جائزنہیں ہے،اگر مذہبی عبادت نہیں،محض قومی یا ملکی خوشی کا دن ہے تو اس کاحکم زیادہ سخت نہیں،اگرچہ اس سے بھی بچنے کا حکم ہے ، مگر ہلکا ہے۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد 2 صفحہ 132 میں ہے:

سوال؛ اگر کوئی مسلمان ،ہندوؤں کے مذہبی تہواروں میں ان سے دوستی یا کاروباری تعلق ہونے کی وجہ سے شرکت کرے تو یہ شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟

جواب: غیر مسلموں کی مذہبی تقریبات ورسوم میں شرکت جائز نہیں،حدیث میں ہے کہ جس شخص نے کسی قوم کے مجمع کو بڑھایا وہ انہی میں شمار ہوگا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved